افغانستان میں امن مذاکرات سے ہو گا، تعمیراتی کا م میں تیزی سے معیشت بہتر، روزگار کے موقع پید اہونگے: عمران خان

          افغانستان میں امن مذاکرات سے ہو گا، تعمیراتی کا م میں تیزی سے معیشت ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی عسکری حل کا قائل نہیں رہا،ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔ جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے، میں کبھی بھی (تنازعات کے) عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اہل افغانستان کے بعد اس امن میں سب سے  بڑا حصہ ہمارا ہے کیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے اور خوشحالی دونوں ممالک (افغانستان و پاکستان) کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِگراں اٹھایا۔

عمران خان 

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری پٹی سیاحت اور بین الاقوامی معیار کی شہری تعمیرات کیلئے نہ صرف موزوں ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے ان گنت مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، راوی سٹی منصوبہ لاہور جیسے بڑے شہر پر آبادی کے دبا کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اربن پلاننگ کی نئی جہتیں متعارف کرائے گا، ان بڑے منصوبوں سے ملکی معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، یہ منصوبے مقامی صنعتوں کی ترقی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرنے  کا باعث بنیں گے۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کے زیرِصدارت پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ورکنگ گروپس کا اجلاس  منعقد ہو اجس  میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے  ویڈیو لنک کے ذریعے  شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو دونوں منصوبوں پر ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ راوی سٹی اور جزائر پر بسائے جانے والے شہر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرسبز شہر (گرین سٹی)کے اصولوں کے عین مطابق بنائے جائینگے۔چیئرمین راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ تعمیرات کیلئے 18600 ایکڑ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے جس میں مقامی آبادی کو بے دخل کرنے یا کہیں اورمنتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راوی سٹی منصوبہ بین الاقوامی معیار کی رہائش کے ساتھ ساتھ نکاسی آب، زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی دستیابی و حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے خطے میں قابلِ تقلید نمونہ ثابت ہوگا۔چیئرمین پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماسٹر پلاننگ اور ماحولیاتی مطالعہ کے ضمن بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑی تعداد میں دلچسپی کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سمندری پٹی سیاحت اور بین الاقوامی معیار کی شہری تعمیرات کیلئے نہ صرف موزوں ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے ان گنت مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ راوی سٹی منصوبہ لاہور جیسے بڑے شہر پر آبادی کے دبا کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اربن پلاننگ کی نئی جہتیں متعارف کرائے گا۔عمران خان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اور نیپرا کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ملکر تعمیراتی شعبے سے متعلقہ مسائل جلد حل اورپنجاب حکومت کو تعمیراتی کام کے حوالے سے موصول شدہ درخواستیں مروجہ قوانین  کے مطابق جلد از جلد منظور کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنے پر  زور دیا اور کہاکہ تعمیراتی کام میں تیزی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔  وزیر اعظم عمران خان نے یہ ہدایات اپنے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس میں کیں۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -