وزیراعظم کی خواہش پر پی ٹی وی کا ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی خواہش پر پی ٹی وی کا ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغر ل کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)پر اردو ترجمہ کرکے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جارہا ہے جس نے پاکستانی عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے 'دیریلیش ارطغرل'کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ان دنوں اس ڈرامے کا دوسرا سیزن نشر کیا جارہا ہے۔اب وزیراعظم عمران خان ہی کی خواہش پر پی ٹی وی پر ایک اور ترک ڈرامے 'یونس امرے' کو اردو زبان میں ترجمہ کرکے نشر کیا جائے گا۔اس حوالے سے پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکانٹ پر جاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'یونس امرے' کو 'راہِ عشق' کے نام سے پی ٹی وی ہوم پر جلد نشر کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ میں پی ٹی وی کی جانب سے ڈرامے کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا۔تاہم یہ ڈراما پی ٹی وی پر کب سے نشر کیا جائے گا اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ 

 ترک ڈراما

مزید :

صفحہ اول -