القاعدہ رہنما ء ڈاکٹر ایمن الظواہری افغانستان میں انتقا ل کر گئے

  القاعدہ رہنما ء ڈاکٹر ایمن الظواہری افغانستان میں انتقا ل کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دبئی /کابل (این این آئی)القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کی کمانڈ سنبھالنے والے ایمن الظواہری 69 برس کی عمر میں افغانستان میں انتقال کرگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کا انتقال ایک ماہ قبل ہوا ہے۔عرب میڈیا نے دو مسلم ممالک کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کا انتقال طبعی طور پر ہوا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ نے کہا کہ القاعدہ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک مترجم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کا انتقال گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے غزنی میں ہوا ہے،وہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور اس کا وہ علاج بھی نہیں کرا رہے تھے۔ان کے جنازے میں ایک محدود تعداد میں ان کے ساتھیوں نے شرکت کی تھی۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ جنازہ غائبانہ ادا کیا گیا یا ان کی تدفین کے دوران ادا کیا گیا۔امریکی عہدیدار نے ڈاکٹر ایمن الظواہری کے انتقال کی تصدیق نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اس حوالے سے مصدقہ معلومات تک رسائی کی کوشش ضرور کر رہی ہے۔افغان سکیورٹی ادارے این ڈی ایس کے ترجمان نے عرب میڈیا بتایا کہ انہیں القاعدہ رہنما کی موت کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے کوئی مؤقف بھی نہیں دے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ایمن الظواہری 

مزید :

صفحہ اول -