آئی جی سندھ کا اغوا،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراض کیخلاف ان چیمبر اپیل دائر

آئی جی سندھ کا اغوا،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراض کیخلاف ان چیمبر اپیل ...

  

 کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) ا نسپکٹر جنرل  پولیس سندھ کے اغواء  کے معاملے پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات  کے  خلاف  ان  چیمبر  اپیل دائر کر دی گئی۔آئی جی سندھ مشتاق مہر کے اغواء   سے متعلق معاملے پر آئی اے رحمان اور دیگر فریقین نے درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے اعتراض کیا تھا۔اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، نہ ہی درخواست میں بتایا گیا کہ کون سا عوامی مفاد متاثر ہوا ہے۔رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست کی زبان ناقابل فہم ہے اور درخواست میں ناقابل فہم استدعا کی گئی ہے۔اب رجسٹرار آفس کے اعتراضات  کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کر دی کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 30 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے کھلی عدالت میں سماعت کی جائے۔

اپیل دائر

مزید :

صفحہ اول -