ایل ڈی اے پلاٹس کیس، نواز شریف کیخلاف 20سال بعد نیب انکوائری مکمل

ایل ڈی اے پلاٹس کیس، نواز شریف کیخلاف 20سال بعد نیب انکوائری مکمل

  

 لاہور(نا مہ نگار)ایل ڈی اے پلاٹوں کی بندر بانٹ متعلق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف انکوائری 20 سال بعدنیب لاہور نے مکمل کرلی ہے۔ نیب کی مشترکہ نوسٹی گیشن ٹیم نے میاں نواز شریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹس کی من پسند افراد کو الائنمنٹ کے کیس کی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ ہیڈ کوارٹر کوبھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ میٹنگ میں پراسکیوشن ونگ سی آئی ٹی رپورٹ پر قانونی رائے دے گامیاں نواز شریف کے خلاف 3 اپریل 2000 ء کو شکایت موصول ہوئی، شکایت گزار کے مطابق میاں نواز شریف نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ساتھ ملکر ایل ڈی اے پلاٹس کی ایگزمشن دی، میاں نواز شریف نے پلاٹس کا کوٹہ ختم کر کہ من پسند افراد کو پلاٹ آلاٹ کیے۔ایل ڈی اے کی پالیسی 1986 ء کے تحت چیئرمین پلاٹس آلاٹ کرتے تھے،میاں نواز شریف کے خلاف 20 سال سے انکوائری زیر التوا ء تھی جس میں مبینہ طور پرنواز شریف پر وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام ہے۔

انکوائری مکمل 

مزید :

صفحہ اول -