حکومت کا 31جنوری تک الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کا اعلان 

حکومت کا 31جنوری تک الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کا اعلان 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے 31 جنوری 2021 تک الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو 31 جنوری تک انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے متعلقہ قانون سازی کا تحفہ دیں گے۔اعظم سواتی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہمارے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو قوم کے سامنے ننگے ہوں گے، اپوزیشن اگر ہمارے ساتھ نہیں بھی ہوگی تب بھی ہم قانون سازی کروا لیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اصلاحات کے معاملے پر این آر او اور نیب کیسز پر ڈیل چاہتی ہیں، اپوزیشن کے اعتراضات چور مچائے شور کے سوا کچھ نہیں جبکہ وزیراعظم نے دعوت دی ہے کہ اگر چوری کے مال کو نہیں بچانا تو اصلاحات کے معاملے پر آگے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 49 ترامیم جمع کرادی ہیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ 

مزید :

صفحہ اول -