ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15کروڑ ڈالر گرانٹ کی منظوری دیدی

ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15کروڑ ڈالر گرانٹ کی منظوری دیدی

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔ پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز اور65 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کی جائے گی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی صحت کو ہدایت کی گئی کہ ویکسین کی خریداری کے لیے ورلڈ بنک اور دیگر اداروں سے بات چیت کی جائے۔ ویکسین ملنے کی صورت میں ابتدائی طور پر 5 فیصد آبادی کو ملے گی۔جی ٹونٹی ممالک کے قرضوں کی چھ ماہ کے لیے ری شیڈولنگ، ای سی سی نے سود ادائیگی کی بھی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے سٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے، وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے اور این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 93 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دیدی۔اینگرو فرٹیلائزرز کو 2.25 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی اور پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔

گرانٹ منظور

مزید :

صفحہ اول -