بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد عالمی برادری کو پیش کر دیئے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جنیوا سائیڈ واچ کے سربراہ کا بیان ہمارے موقف اور نکتہ نظر کی تائید ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں،مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک صرف وادی تک محدود نہیں یہ سلوک پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے، پاکستان، پہلے ہی سے مختلف فورمز پر اس تمام صورتحال کی نشاندہی کر چکا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کرتا چلا آ رہا ہے،ہماری تشویش کل بھی درست تھی اور آج بھی درست ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے اور دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی اور انہیں فنڈز اور اسلحہ کی فراہمی کے ناقابل تردید شواہد پر مشتمل ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کردیئے، ہم نہیں چاہیں گے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کسی پڑوسی ملک کی سرزمینِ کو استعمال کرے اس لیے یہ نکتہ میں نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں بھی اٹھایا۔ جمعہ کو ہندوستان کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے جینو اسائیڈ واچ کے سربراہ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ جینوا سائیڈ واچ کے سربراہ کا بیان، ہمارے موقف اور نکتہ نظر کی تائید ہے،پاکستان، پہلے ہی سے مختلف فورمز پر اس تمام صورتحال کی نشاندہی کر چکا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کرتا چلا آ رہا ہے،ہماری تشویش کل بھی درست تھی اور آج بھی درست ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک صرف وادی تک محدود نہیں یہ سلوک پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔دہلی اور گجرات میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں ہم نے اس حوالے سے ایک ڈوزیئر بھی پیش کیا جس میں ہم نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی کروائیوں میں ملوث ہونے اور دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی اور انہیں فنڈز اور اسلحہ کی فراہمی کے ناقابل تردید شواہد دکھائے۔
شاہ محمود