افسران ٹھوس شواہد کیساتھ عدالتوں میں پیش ہوں، چیئرمین نیب

   افسران ٹھوس شواہد کیساتھ عدالتوں میں پیش ہوں، چیئرمین نیب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) میں قانونی مشیر اور اسپیشل پراسیکیوٹرز شامل کر کے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کر دی گئی۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد قانونی مشیر اور اسپیشل پراسیکیوٹرز شامل کر کے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کی ہدایت جاری کی ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہے۔اس موقع پرانہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ نیب افسران ٹھوس شواہد پر تیاری کیساتھ احتساب عدالتوں میں کیس کی پیروی کریں۔

جاوید اقبال

مزید :

صفحہ اول -