بلاول گلگت بلتستان میں 31 روز  قیام کے بعداسلام آباد پہنچ گئے

 بلاول گلگت بلتستان میں 31 روز  قیام کے بعداسلام آباد پہنچ گئے

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوگلگت بلتستان  میں  31 روز قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں 21 اکتوبر سے 20 نومبر تک انتخابات کے سلسلے میں قیام پذیر رہے۔پیپلزپارٹی چیئرمین  نے مجموعی طور پر گلگت بلتستان کے تین ڈویڑنز اور 10 اضلاع میں 40 کارنر میٹنگز کیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ضلع گلگت میں سسی حراموش، جگلوٹ، شروٹ، بسین، فیض آباد، نومل، سکوار، خومر، یادگار چوک اور کشروٹ میں 10 کارنر میٹنگ کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت پریس کلب میں دو اور مقامی ہوٹل میں ایک نیوز کانفرنس جبکہ 16 نومبر کو گلگت کے علاقے خومر میں ہونے والے دھرنے سے خطاب کرچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ضلع استور میں گوریکوٹ کے عید گاہ گراؤنڈ اور تحصیل شونٹھر کے گاؤں پکورا، ضلع دیامر کی تحصیل گونر فارم، داریل اور تھور میں تین کارنر میٹنگز، ضلع ہنزہ میں گوجال، علی آباد اور ناصر آباد،ضلع نگر میں وادی ہوپر، نگر خاص، سمائیر، پھکر، میاچھر اور غلمت  اور دیگر جگہوں پرکارنر میٹنگز کیں۔بلاول بھٹو زرداری نے چھوربٹ سے داریل تک گلگت بلتستان کے تمام دشوار گزار راستوں کا زمینی سفر کیا۔ 

 بلاول

مزید :

صفحہ اول -