کورونا کیسزبڑھنے کے باوجود لاک ڈاؤن کا حکم نہیں دونگا،بائیڈن

کورونا کیسزبڑھنے کے باوجود لاک ڈاؤن کا حکم نہیں دونگا،بائیڈن

  

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں کوروناکے کیسز میں اضافے کے باوجود ملک کے نومنتخب  صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں اس وبا کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری نہیں کریں گے۔گزشتہ ورز  صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جو بائیڈن  نے کہاکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے جس کی وجہ سے مجھے لگے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کاروبار اور دیگر سرگرمیوں کو کب اور کیسے کھولنا ہے اس کا فیصلہ ہر علاقے میں کیسز کی تعداد کے مطابق کرنا ہوگا۔کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکہ کے ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے امریکیوں کو اگلے ہفتے تھینکس گیونگ کے موقع پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 52 ہزار 514 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔  امریکہ میں کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ریاستیں اور شہر اپنے طور پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں، جن میں گھر میں رہنا، ریستورانوں میں اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی اور محدود افراد کا ایک ساتھ جمع ہونا شامل ہے۔سینٹر فار ڈیزیر کنٹرول کے ڈاکٹر ہینری والک نے اس بارے میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ، 'یہ ایک ضرورت نہیں۔ یہ ایک سخت تجویز ہے۔تھینکس گیونگ امریکہ میں سفر کے لحاظ سے مصروف ترین موقع ہوتا ہے۔ چونکہ تھینک گیونگ جمعرات کو ہوتی ہے، بہت سے امریکی جمعے کو چھٹی لے لیتے ہیں اور سنیچر اور اتوار کی چھٹی ملا کر دوسری ریاستوں میں موجود خاندان کے افراد سے ملنے چلے جاتے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران امریکہ میں کورونا کی وجہ سے 2200 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 98 ہزار 661  ہو گئی ہے جبکہ اب تک دو لاکھ 52 ہزار 419  اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 146 نئے کیس سامنے آئے اور دو ہزار 239 اموات ہوئیں۔امریکی حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تھینکس گیونگ کی چھٹی پر سفر نہ کریں جبکہ کیلیفورنیا میں رات کے وقت کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکہ کمپنی ماڈرنا اور فائزر کی تیار کی گئی ویکسین کے بارے میں ملک کے متعلقہ افسر اینتھوبی فوچی کا کہنا ہے کہ دونوں ویکسینز 'ٹھوس' ہیں اور ان کو تیزی سے بنانے میں ویکسین کے محفوظ ہونے پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔

بائیڈن

مزید :

صفحہ اول -