کورونا وبا پہلے کی طرح خطرناک  ثابت ہوسکتی ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان 

  کورونا وبا پہلے کی طرح خطرناک  ثابت ہوسکتی ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان 

  

 اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وبا پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی۔ ایک انٹرویومیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی احتیاط عوام پر چھوڑنا مناسب نہیں ہوگا، یہ وبا پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں اپنے رویئے اور میل جول میں احتیاط برتنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ہزاروں شادیاں ہورہی ہیں اور خوشی میں لوگ گلے مل رہے ہوتے ہیں، شادی بیاہ کی تقریبات کو ہم نے آوٹ ڈور کردیا ہے، وزیراعظم نے اپنے جلسے منسوخ کردیئے ہیں اور اسکولوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان 

مزید :

صفحہ اول -