نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنیکا فیصلہ، 50قابل ترین جونوانوں کا انتخاب ہو گا: اسد عمر 

نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنیکا فیصلہ، 50قابل ترین جونوانوں کا انتخاب ہو گا: اسد ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے، وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر پالیسیاں تشکیل دیں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائیٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائیگا۔

 اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -