جلسوں سے کورونا کا خطرہ، عمران خان اپوزیشن کے جلسوں سے کہیں نہیں جا رہے: شیخ رشید 

  جلسوں سے کورونا کا خطرہ، عمران خان اپوزیشن کے جلسوں سے کہیں نہیں جا رہے: شیخ ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلسوں سے کوروناپھیلنے کاخدشہ ہے، عمران خان جلسوں سے کہیں نہیں جا رہے، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جلسے کرکے کوروناوائرس پھیلاکراگرسمجھتی ہے کہ حکومت کوکمزور کر رہے ہیں توایسا نہیں ہوگا، آرمی چیف نے متعدد مرتبہ کہاکہ جس کی بھی حکومت ہوگی فوج اسکے ساتھ کھڑی ہوگی۔ جب سیاسی لوگ آپس میں بات نہیں کرتے توسیاست کاجنازہ نکالتے ہیں۔ نیب اوراین آراوسے ہٹ کرعمران خان ہرایشوپربات کرنے کیلئے تیارہیں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -