جلسے شیڈول مطابق ہونگے،جعلی حکمرانوں کو مسلط کرنیوالے عوامی مینڈیٹ کے قاتل: فضل الرحمن

جلسے شیڈول مطابق ہونگے،جعلی حکمرانوں کو مسلط کرنیوالے عوامی مینڈیٹ کے قاتل: ...

  

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر قائدجمعیت سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حضرت مولانا فضل الرحمن اور سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کرنے والے عوامی مینڈیٹ کے قاتل ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ ملک پر مسلط ٹولے کی اقتدار کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جارہی ہے ملک کی بقا اور وحدت کیلئے جمہوریت کی بالادستی مضبوط سیاسی نظام اور قانون کی حکمرانی ضروری ہیں عوامی رائے کے برعکس غیر کی چھتری تلے اقتدار کرنے والوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک و قوم کیلئے نیک شگون نہیں۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روز جمعیت علمااسلام کے سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ کی سربراہی میں ایک وفد نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال جماعتی معاملات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران کرونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں حکمران جماعت کی ناکام عوامی اجتماعات کے بعد دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی لگاناانکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ہم واضح کرچکے ہیں کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

فضل الرحمن 

مزید :

صفحہ اول -