توہین عدالت کی درخواست پر سی ای او پاکستان ریلوے کو نوٹس، جواب طلبی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سی ای او پاکستان ریلوے نثار احمد میمن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شاہد کریم نے عبدالوحید کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ مریدکے میں ریلوے کی دکان قانون کے مطابق 21 سالہ لیز پر لی،رقم جمع کروانے کے باوجود دکان کا قبضہ نہیں دیا گیا، عدالت نے درخواست سی ای او ریلوے کو بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کا حکم دیا،عدالت کے 17 ستمبر 2019 کے حکم پرعمل درآمد نہیں کیاجارہاجوتوہین عدالت ہے، سی ای او پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس