وکلاء الیکشن، اقلیتوں کیلئے کوٹہ  مختص کرنے کیلئے دائر درخواست  پر مزید دلائل کیلئے مہلت

 وکلاء الیکشن، اقلیتوں کیلئے کوٹہ  مختص کرنے کیلئے دائر درخواست  پر مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے وکلاء کے الیکشن میں اقلیتوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے کے لئے دائر درخواست پر درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے 23 نومبر تک تیاری کی مہلت دے دی،درخواست گزاراعجاز فرحت کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پاکستان میں عیسائیوں کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے، بڑی تعداد میں مسیحی وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں، تمام شعبوں اور محکموں میں اقلیتوں کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے، قومی انتخابات میں بھی اقلیتوں کے لئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں، بار کے الیکشن میں اقلیتوں کے لئے نشستیں مختص نہیں کی جاتیں، نشستیں مخصوص نہ ہونے سے بار میں اقلیتی وکلاء کی نمائندگی نہیں ہوتی،بار کے الیکشن میں اقلیتوں کی نمائندگی کے لئے نشستیں مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔
دلائل مہلت

مزید :

صفحہ آخر -