کراچی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی

    کراچی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی

  

کراچی(آئی این پی) کمشنر کراچی نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھیکنے پر سزا، گرفتاری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر قائد سے کچرے کی صفائی کیلئے دو ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی،کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامے کے بعد کراچی میں موجود مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کو سزا اور گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کچرا پھینکنے پر دفعہ 144کا اطلاق دو ماہ کیلئے ہوگا اور مقررہ مقام کے علاوہ کچرا پھینکنے پر مقدمے کا اندراج ہوگا۔حکم نامے کے مطابق دفعہ 144کے تحت کراچی میں کسی بھی شاہراہ پر یا گلی میں کچرا پھینکنا جرم ہوگا۔

کچرا پھینکنے

مزید :

صفحہ آخر -