کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی درخواست فیصلہ کیلئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھجوادی

  کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی درخواست فیصلہ کیلئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے دوران کنٹریکٹ پرکام کرنے والے ڈاکٹروں کی درخواست سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو بھجوا تے ہوئے حکم دیاہے کہ متعلقہ ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں اضافہ کے معاملہ کا4ہفتے میں فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کیاجائے اور اس سلسلے میں درخواست گزاروں کو شنوائی کا موقع بھی دیاجائے،جسٹس شجاعت علی خان نے میو ہسپتال کے ڈاکٹر حافظ محمود اوردیگر کی درخواست پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیاہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران حکومت نے کنٹریکٹ بنیاد پر ڈاکٹر بھرتی کئے، درخواست گزاروں کو محکمہ صحت نے تین ماہ کے قابلِ توسیع کنٹریکٹ پر بھرتی کیا، کورونا وائرس کی نئی لہر آنے پر سی ای او میو ہسپتال نے کنٹریکٹ میں تین ماہ کی توسیع کی سفارش کی ہے، کورونا وائرس وبا ء کے دوران کئی ڈاکٹر وبا کا شکار ہوکر وفات پا گئے، مہلک وبا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں کی تین ماہ کے لئے تعیناتی ناانصافی ہے حکومت کو کنٹریکٹ کی مدت تین سال کرنے کاحکم دیاجائے۔

کنٹریکٹر ڈاکٹرز

مزید :

صفحہ آخر -