عام انتخابات کو تسلیم نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں پر پابندی کیلئے درخواست دائر 

عام انتخابات کو تسلیم نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں پر پابندی کیلئے درخواست ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)عام انتخابات کو تسلیم نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی یہ درخواست عوام دوست پارٹی کے سربراہ انجینئر محمد الیاس نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2018 ء کے عام انتخابات پر تقربیا 30 ارب خرچ کئے گئے لیکن سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج پر اعتراض اٹھا رہی ہیں اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،ان انتخابات کے نتائج کو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے مگر پاکستان غریب ملک ہونے کی وجہ سے نئے انتخابات کے لئے 60 ارب روپے کے اخراجات کا متحمل نہیں ہو سکتا،یہ سیاسی جماعتیں اپنی کرپشن کی دولت کی حفاظت کے لئے دھاندلی کے نام پر تحریک چلا کر حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ا ن سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے جو 2018 کے انتخابات کو تسلیم نہ کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

درخواست دائر

  عطائی ڈاکٹروں کی لیبارٹری سیل

مزید :

صفحہ آخر -