پاکستان بچوں کو ہر طرح کے استحصال، امتیاز اور پسماندگی سے بچانے کیلئے پرعزم: عارف علوی

پاکستان بچوں کو ہر طرح کے استحصال، امتیاز اور پسماندگی سے بچانے کیلئے پرعزم: ...

  

  اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان بچوں کو ہر طرح کے استحصال، امتیاز اور پسماندگی سے بچانے کے لئے پُرعزم ہے بچوں کی حفاظت اور انہیں کسی بھی طبقے، ذات یا مذہبی تفریق کے بغیر ترقی اور شرکت کے مواقع دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے تفصیلات کے مطابق20 نومبر کو ہر سال پاکستان میں  بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام قومی، علاقائی اور بین الاقو امی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے  انہوں نے کہاکہ حکومت بچوں کو یکساں مواقع اور زندگی کے ہر شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بچوں کی زندگی پر مثبت اثر کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے  حکومت نے زینب الرٹ ایکٹ، جویوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ اور  آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ جیسے قوانین پاس کیے  انہوں نے کہاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا، حکومت کے ساتھ ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ہی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے، بچوں کی فلاح و بہبود کے کام کے لئے تمام سرکاری اور نجی ایجنسیوں کی شراکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا، کارپوریٹ سیکٹر  اور والدین  بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -