جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاد مولانا قاری رحیم بخش انتقال کر گئے، لاہور میں سپرد خاک

  جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاد مولانا قاری رحیم بخش انتقال کر گئے، لاہور ...

  

 لاہور (خصوصی رپورٹ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ تجوید و قرأت کے سابق استاداور ملک کے معروف بزرگ قاری اور عالم دین مولانا قاری رحیم بخش علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے انہوں نے تقریباً 20 سال جامعہ اشرفیہ لاہور اور 20 سال سے زائد عرصہ ریاض سعودی عرب میں بھی  بطور تجوید و قرأت کے استاد رہے آپ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،استاذ الحدیث مولانا عبدالرحیم چترالی، اور مولانا عبدالرؤف فاروقی سمیت ملک کے کئی نامور علماء اور قراء کرام کے استاذ تھے مولانا قاری رحیم بخش برصغیر پاک و ہند کے استاذ القراء مولانا قاری عبدالمالک لکھنویؒ اورمولانا قاری اظہار احمد تھانویؒ کے شاگرد خاص تھے انہوں نے 5 بیٹے 2 بیٹیاں اورملک و بیرون ملک ہزاروں شاگرد سوگوار چھوڑے استاذ القرآء مولانا قاری رحیم بخش کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے اساتذہ، علماء اور طلبہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحوم کو احمد بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

قاری رحیم بخش 

مزید :

صفحہ آخر -