امارات میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کریں، سفارتخانہ
ابو ظبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ابوظبی سے جاری پاکستان کے سفارت خانے کے اعلامیہ میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہاں مقیم پاکستانی متحدہ عرب امارات اور مقامی قوانین کا احترام کریں۔ پاکستان سفارت خانہ ابوظبی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں۔
سفارتخانہ