ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے اڈا منیجر کو مار ڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کی حدود کوٹ لکھپت پیکو روڈ پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق شہر میں چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں دن دہاڑے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت خضر حیات کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے مقتول کا پیچھا کیا اور ہاتھ میں موجود بیگ چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر گولی مار دی جو مقتول کے گلے میں لگی، جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر گئی، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے واردات کا جائزہ لے رہے ہیں، معاملہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا قتل تحقیقات شروع کر دیں گئی ہیں.جبکہ آئی جی پولیس پنجاب نے بھی اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لا ہور سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی گارڈ نے تنخواہ نہ ملنے پر لاری اڈاکے منیجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ڈولفن سکواڈ نے فائرنگ کی آواز پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم سیکیورٹی گارڈ لاری اڈہ پر تعینات تھا،تنخواہ نہ دینے پر اڈا منیجر جاوید سے جھگڑا ہوا تو اس نے فائرنگ کر دی،جس سے جاوید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا،فائرنگ کی آواز پر ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور پھر اسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈکیتی