ملک کے مسائل کا حل عمران خان کے گھر جانے میں ہے،مریم اورنگزیب

ملک کے مسائل کا حل عمران خان کے گھر جانے میں ہے،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے گھر جانے کو تمام عوامی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور قوم کے مسائل کا حل عمران خان کے گھر جانے میں ہے،شہبازشریف کو ناحق سزا دینے سے صرف آپ کی اصلیت مزید بے نقاب ہوگی،عمران صاحب اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے، شہبازشریف کو جیل بھجوانے سے ملک نہیں چلے گا،اڑھائی سال سے جعلی حکومت کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو جیل میں بند کرو اور عوام کے وسائل لوٹ لو، دونوں ہاتھوں سے آٹا چینی چوری کرو، سقوط کشمیر کرو،فارن فنڈنگ کا جواب نہ دو،عوام کی بجلی اور گیس چوری کرو،عوام کی معیشت اور روزگار تباہ کرو،عوام کی ادویات پر ڈاکہ ڈالو۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے، شہبازشریف کو جیل بھجوانے سے ملک نہیں چلے گا،عمران صاحب اڑھائی سال سے آپ کی پالیسی جھوٹ بولنا، جھوٹے الزام لگانا اورسیاسی مخالفین کو جیل بھجوانا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -