پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کے 50ہزار سیٹ افغانستان کو عطیہ کر دیئے

  پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کے 50ہزار سیٹ افغانستان کو ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے کرونا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان کے 50ہزار سیٹ افغانستان کو عطیہ کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرونا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان کے 50 ہزار سیٹ افغانستان کو عطیہ کر دیئے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق حفاظتی سامان میں حفاظتی سوٹس، سرجیکل گان، اور جدیددستانے شامل ہیں۔ این 95ماسک کے علاوہ فیس ماسک اور عینکیں بھی سامان میں شامل ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم ا ے کے مطابق جوتوں کے ڈسپوزایبل کور کے ساتھ ساتھ فیس شیلڈ اور کارڈ بورڈ کے باکسز بھی افغانستان بھیجے گئے۔

کورونا سامان

مزید :

صفحہ آخر -