پوپ فرانسس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے نیم عریاں تصویر لائک کرنے کی تحقیقات شروع

  پوپ فرانسس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے نیم عریاں تصویر لائک کرنے کی تحقیقات ...

  

  ویٹی کن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے برازیلین ماڈل کی نیم عریاں تصویر لائک کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔یہ تحقیقات ویٹی کن حکام کی جانب سے کی جارہی ہیں جس میں یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ پوپ فرانسس کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کس طرح یہ عریاں تصویر لائک کی گئی۔27 سالہ برازیلین ماڈل نتالیہ گاریبوٹو نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جسے پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی لائک کیا گیا۔بعد ازاں اس لائک کو ویٹی کن کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ہٹادیا گیا تھا جو کہ پوپ فرانسس کے اکاؤنٹس کو ہینڈل کرتی ہے تاہم اس سے قبل ہی ایک صارف اس لائیک کا اسکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر ڈال چکا تھا۔اب ویٹی کن حکام نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں انسٹاگرام سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

پوپ فرانسس

مزید :

صفحہ آخر -