اپنے محسنوں کو یادرکھنے والی قومیں ہمیشہ قائم رہتی ہیں، یاسمین راشد

  اپنے محسنوں کو یادرکھنے والی قومیں ہمیشہ قائم رہتی ہیں، یاسمین راشد

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں فیض احمدفیض سیمینارمیں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر فاطمہ  جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،سلیمہ ہاشمی،منیزہ ہاشمی،ڈاکٹرعلی ہاشمی،پروفیسرڈاکٹربلقیس شبیر،عدیل ہاشمی،ڈاکٹرعارفہ سید،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل،فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعدادنے بھی شرکت کی سیمینارکے دوران فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کیاگیا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک کمرہ کوفیض احمدفیض کے نام سے منسوب بھی کیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیمینارکے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ فیض احمدفیض کاخاندان اس معاشرہ میں بے پناہ خدمات سرانجام دے رہاہے۔فیض احمد فیض کے خاندان سے میرابہت گہرا اورپراناتعلق ہے اورفیض احمد فیض کا خاندان انکانام روشن کررہا ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں کبھی بھی اپنے ہیروزکی خدمات کو فراموش نہیں کرناچاہئے فیض احمد فیض نے ہمیشہ سچ بات ڈنکے کی چوٹ پرکی ہے۔ان کی کی شاعری آج بھی زندہ ہے۔وہ  ایک انقلابی شاعرتھے۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ اپنے محسنوں کو یادرکھنے والی قومیں ہمیشہ قائم رہتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے فیض احمدفیض کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے شاندارسیمینارمنعقدکرنے پرانتظامیہ کوشاباش دی۔اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعوگوندل نے کہاکہ فیض احمدفیض کی شخصیت انتہائی شفقت اور امن کاپیغام تھی۔ان کی شاعری نے معاشرہ میں روشنی بکھیری۔ پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی پرجوش قیادت میں کوروناوائرس کے مریضوں کی بہترین خدمت کررہے ہیں۔ 

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -