شہبازشریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ادارے تباہ،طلبہ رُل گئے، پرویزالٰہی 

        شہبازشریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ادارے تباہ،طلبہ رُل گئے، ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یونیورسٹی آف گجرات کے میڈیکل فائنل ایئر کے طلبہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں شاداب اسلم، انوارالحق، ماریہ ناگی اور تحریم ہمایوں شامل تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے طلبہ کے مسائل سننے کے بعد کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد گجرات یونیورسٹی کے مسائل حل کر دئیے جائیں گے، شہبازشریف نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے گجرات اور سرگودھا یونیورسٹیوں کے طالبعلم رُل گئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں، شہبازشریف نے تختیاں لگانے کے چکر میں ہوم ورک مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں، اس وقت میڈیکل کے شعبہ کے 500 طلباء و طالبات شہبازشریف کو کوس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طلبہ کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، طلبہ پریشان نہ ہوں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ طلبہ کے وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو بتایا کہ ہوسٹل جنگل کا سماں پیش کر رہا ہے۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -