پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوگا، نیئر بخاری 

پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوگا، نیئر بخاری 

  

 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پاکستان پارٹی سید  نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ناکام نااہل اور نالائق حکمرانوں میں عوامی جلسوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں پی ڈی ایم کے سیاسی جمہوری عوامی پلیٹ فارم نے قصر بنی گالااور سرکاری ایوان لرزا دیئے ہیں اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم پشاور جلسہ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوگا پشاور کا تاریخی جلسہ خیبرپختونخواہ  سے پی ٹی آئی سرکار کے خلاف عوامی ریفرینڈم ثابت ہوگانیر بخاری نے مزید کہا کہ عقل کے اندھے حکمرانوں نے کورونا بھی ایک نہیں دو  بنا دیئے ہیں ایک وہ کورونا ہے جو پی ٹی آئی سرکار وزیراعظم وزرا ء کے خطاب اور سرکاری تقریبات میں غائب رہتا ہے اور دوسرا  کورونا وہ ہے جو صرف حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے جلسوں کے موقع پر تیزی سے پھیلتا ہے قوم حکومتی خاندانوں میں قومی خزانے کی بندر بانٹ کا احتساب اور حساب چاہتی ہے پرامن سیاسی سرگرمی اور عوامی احتجاج کے آئینی حق استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا  انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری  کے مارے اور روٹی رہائش چھن جانے والے عوام الناس کا جینا محال بنا دیا گیا ہے  اشیاء  ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں۔ 

نیئربخاری

مزید :

صفحہ آخر -