ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے، چودھری سرور

    ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے، چودھری سرور

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنانے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی تعریف، یہ کام آسان نہیں جو شخص خود میرٹ پر تعینات ہوا ہو وہ آگے بھی میرٹ کو یقینی بناتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد سرور نے   اولڈ راوئینز یونین کے زیرِ اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو میں طالبات کے لیے نئے ہاسٹل کی اشد ضرورت ہے حکومت اور اولڈ راوئینز سے تعاون کے خواہ ہیں۔اس موقع پر اولڈ راوئینز یونین کے صدر اشفاق موہلن،جنرل سیکرٹری طیب رضوی نے بھی خطاب کیا،جبکہ تقریب میں اولڈ راوئینز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -