کورونا وائرس، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری، اطلاق 20نومبر سے 31دسمبر تک

کورونا وائرس، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری، ...

  

 کراچی(آئی این پی) کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں مسا فروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔ اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کے مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے تین کیٹگری اے، بی اور سی میں تقسیم کیا ہے،کیٹیگری سی کے ممالک سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا، ڈنمارک بھی کیٹیگری سی میں شامل ہے، ڈنمارک سے آنیوالے مسافروں کے ٹیسٹ ملکی ایئرپورٹ پر کئے جائیں گے۔کیٹگری اے میں شامل 30ممالک کی تعداد کم کر کے 21کر دی گئی، کیٹگری اے میں آسٹریلیا، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائیجیریا، ساوتھ کوریا، سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا اور ویتنام شامل ہیں جبکہ ترکی کا نام کیٹیگری اے سے نکال دیا گیا ہے۔کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنیوالے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ،پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنیوالے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیاہے، کیٹگری بی ممالک سے آنیوالے تما م مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔کیٹیگری سی کے ممالک سے آنیوالے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پاکستان بشمول ایئر پو ر ٹ پر لئے جائیں گے۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا تمام بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں لازم ہوگا، تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی قراردیتے ہوئے ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم میں مسافروں سے گذشتہ 14دنوں میں کن کن ممالک میں سفر کا ان کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں،جس میں کہاگیا 14دنوں کے دوران مسافرکوویڈ 19 کے مریض سے تعلق رہا ہو، ڈکلیئریشن فارم میں مسافر کو افریقہ یا جنوبی امریکہ کے آخر پانچ دنوں میں قیام تو نہیں کیا کی تفصیلات بھی دنیا ہونگی۔ نئی ایڈوائزری 20نومبرسے 31دسمبر2020تک نافذ العمل رہے گی۔

ٹریول ایڈوائزی

مزید :

صفحہ آخر -