کورونا ویکسین سازی، امریکہ پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار 

کورونا ویکسین سازی، امریکہ پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) امریکا نے پاکستان کو متوقع کرونا ویکسین سازی میں تعاون کی پیشکش کردی، اسلام آباد حکومت نے بھی ویکسین سازی کی امریکی پیشکش پر مثبت جواب د ینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے متوقع کرونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ امریکا نے پاکستان کیساتھ مل کر ویکسین تیار کرنے کی پیشکش کر د ی، پاکستان کے متوقع کروناویکسین کیلئے امریکا سے سفار تی رابطے جاری ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق امر یکا کا کہنا ہے پاکستان کو کروناویکسین سازی کے عمل میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان سے متوقع کرونا ویکسین سازی میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔امریکا نے پیشکش کی کہ امریکی کمپنیاں پاکستان سے ویکسین سازی میں تعاون کر سکتی ہیں، باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کروناویکسین تیار کرسکیں گی، پہلے فیز میں متوقع ویکسین سے مقامی ضرورت پو ر ی کریں گے جبکہ دوسرے فیز میں ویکسین دوست واتحادی ممالک کیلئے دستیا ب ہوگی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا پاکستانی مشن نے حکومت کو متعلقہ فریقین سے مشاورت کی تجویز دی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خا ن نے وزارت صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت صحت و متعلقہ حکام سے پیشکش پر تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔
امریکہ پیشکش

مزید :

صفحہ آخر -