سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، انڈیکس 353.52پوائنٹس کم ہو گیا 

    سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، انڈیکس 353.52پوائنٹس کم ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗکا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 353.52پوائنٹس کی کمی سے 40187.18 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 67.36 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 41 ارب 55کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12لاکھ 90ہزار حصص زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40595پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں کورونا وائرس متاثرین کے کیسز بڑھنے اور لاک ڈاون خدشات کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس40133 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 153.34پوائنٹس کی کمی سے16903.30پوائنٹس اور157.66پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28273.86پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ258میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب49ارب26کروڑ48لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب7ارب71کروڑ10لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے فلپ موریس،وائتھ پاک،نیسلے پاکستان اورشیلڈ کارپوریشن سرفہرست رہے جس میں فلپ موریس58.99روپے کے اضافے سے 1498.99روپے اوروائتھ پاک 33.20روپے کے اضافے سے 1043.53روپے ہوگئی جب کہ،نیسلے پاکستان22.25روپے کی کمی سے6500روپے اورشیلڈ کارپوریشن 19.94روپے کی کمی سے 255.06روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید10پیسے کے اضافے سے 161روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو کی قدر میں 80پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.70روپے سے بڑھ کر160.75روپے ہوگئی تاہم قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.85روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے بڑھ کر160.60 اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید188.20روپے سے بڑھ کر189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے211روپے سے بڑھ کر211.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر213.50روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار200روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالرکے اضافے سے1866ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار200روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 97ہزار50روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کے اضافے1230روپے ہوگئی۔


سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -