وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو سٹیزن پورٹل کی نئی ذمہ داری سونپ دی 

      وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو سٹیزن پورٹل کی نئی ذمہ داری سونپ دی 

  

  اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو سٹیزن پورٹل کی نئی ذمہ داری سونپ دی ہے جس کے تحت  گورنرز اب وفاقی محکموں میں سٹیزن پورٹل کی شکایات کے ازالہ کے نظام پر نظر رکھیں گے۔ وزیر اعظم آفس   کے ذرائع کے  مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ پاکستان سٹیزن پورٹل انتظامیہ  کی تجویز پر کیا۔ صوبوں میں وفاقی حکومتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے نظام کا فقدان تھا۔وزیراعظم  نے ہدایت کی ہے کہ    پی ایم ڈی یو گورنرز کے دفاتر کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کریں۔گورنر صوبوں میں وفاقی حکومتی اداروں کے ڈیش بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ذرائع کے مطابق    وزیر اعظم کی ہدایت پر منظم طریقے سے عمل درآمد کے لئے فوکل پرسن نامزدکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا  ہے۔ وزیراعظم  نے  ہدایت کی ہے کہ  نامزد کردہ فوکل پرسنز کو اس سے جلد سے جلد  آگاہی فراہم کریں,فوکل پرسنز  اعظم آفس یعنی پرائم منسٹر دلیوری یونٹ کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ اکتوبر 2018 سے قائم سٹیزن پورٹل شکایات کے ازالے کے لئے سب سے قابل اعتماد بن گیا،وزیراعظم آفس   کے مطابق  وزیر اعظم نے عام آدمی باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے  آواز فراہم کی۔ آسان رسائی، بروقت تدارک اور شکایت سے نمٹنے کے عمل میں شفافیت سے اس  فورم نے عوامی اعتبار اور اعتماد حاصل کیا۔ دو سال میں 30 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن 125،000  ماہانہ اس سسٹم پر عوام کا بے حد اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ لوگوں نے 27 لاکھ شکایات جو 94 فی صد کے تناسب سے حل ہوئیں درج کرائیں،  وزیر اعظم  آفس کیمطابق  اور مجموعی طور پر 617،000 شکایات کی جوابی رائے تسلی بخش آئی۔ تمام سرکاری اداروں کے افسران کے لئے 8913 پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیش بورڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔صوبوں میں وفاقی حکومتی اداروں کے افسران کے لئے بھی ڈیش بورڈز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ شکایات کے ازالے کے حوالے سے  و کارکردگی کے جائزے کے لئے ایک مقررہ طریقہ کار موجود ہے۔ 

 وزیراعظم 

مزید :

صفحہ آخر -