دنیا کے بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 81اساتذہ بھی شامل

دنیا کے بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 81اساتذہ بھی شامل

  

 اسلام آباد (آن لائن)دنیا کے بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے81 اساتذہ بھی شامل ہیں جامعہ پنجاب اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 15معلمین کو بھی یہ اعزاز ملا ہے سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی تحقیق سے متعلق عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ ریاضی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس، پروفیسر رفیع اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سٹڈی سنٹر کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی دنیا کے بہترین دو فیصد محققین میں شامل ہیں جی سی یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی نے کہا ہے کہ ہر تین سال بعد فہرست تیار ہوتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ میری تحقیق کو دنیا میں پڑھا جارہا ہے وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی کے مطابق اس اعزاز سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ثابت ہوا کہ پاکستان کی جامعات میں معیاری تحقیق ہو رہی ہے ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق سٹینفورڈ یونیورسٹی کی لسٹ دو طرح کے معیارات پر مبنی ہے۔ایک میں اساتذہ کی پچھلے پچیس سال کے تحقیقی مقالہ جات کی جانچ پڑتال ہوئی، جس میں جامعہ پنجاب کے تین اساتذہ شامل ہیں۔ جبکہ ایک سالہ تحقیقی کارکردگی میں نو اساتذہ شامل ہیں۔ 

محققین 

مزید :

صفحہ آخر -