تمام گروپوں کو ساتھ لے کر چلنے کے پابند ہیں،ندیم اقبال

تمام گروپوں کو ساتھ لے کر چلنے کے پابند ہیں،ندیم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹیپ نارتھ زون کے چیئرمین ندیم اقبال کے یونٹی گروپ کے رہنماؤں سے طویل مذاکرات مرکزی چیئرمین ٹیپ آغا طارق سراج کی خصوصی شرکت، حکم امتناعی کا شکار ایگزیکٹو محمد اشفاق مرزا یونٹی گروپ کے ملک ارم،شفقت علی،فیاض احمد،ڈاکٹر شریف بلوچ یونائیٹڈ گروپ کے چودھری بشیر احمد بھی شریک ہوئے بزنس مین پینل کے دیگر ایگزیکٹو ممبران سید یوسف رضوی، مسعود صادق، حسن مسعود مرزا بھی مذاکرات کا حصہ رہے یونٹی گروپ کی طرف سے اشفاق مرزا،طاہر ملک کو حلف اٹھانے سے روکنے پر تحفظات کا اظہار،چیئرمین نارتھ زون ندیم اقبال نے اپنے زون کی حد تک یونٹی گروپ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہم اپنے منشور کے مطابق سب کو ساتھ لے کر چلنے کے پابند ہیں۔ آغا طارق سراج نے ایاٹا کی فیسوں سمیت دیگر معاملات میں ساتھ دینے کی درخواست کی، اشفاق مرزا، ڈاکٹر شریف بلوچ، فیاض احمد نے احتساب کا عمل شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پسند نہ پسند سے نکل کر احتساب کرنا ہے تو پھر فائدہ ہ ے اگر کاغذات کی حد تک کرنا ہے تو کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔یونٹی گروپ نے اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی اور غلط کاموں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننے کا اعلان کیا۔
مذاکرات

مزید :

صفحہ آخر -