گلگت اسمبلی کا ایک اور آزاد امیدوارپی  ٹی آئی میں شامل، تعداد 15 ہوگئی 

 گلگت اسمبلی کا ایک اور آزاد امیدوارپی  ٹی آئی میں شامل، تعداد 15 ہوگئی 

  

 سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک ۹گلگت بلتستان  کی قانون ساز اسمبلی کے حلقے جی بی 15 دیامر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے۔آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ نے اپنے حلقے میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ہی امیدواروں کو شکست دی ہے تاہم وہ ا?ج پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ حاجی شاہ بیگ نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔حاجی شاہ بیگ کے آنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے آزاد ارکان کی تعداد 6 ہو گئی جس کے بعد جی بی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

گلگت

مزید :

صفحہ آخر -