شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گنے کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا 

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گنے کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ملوں کو گنے کی عدم فراہمی کے مسئلے پر وفاقی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا جس میں وفاقی وزیر و پیداوار حماد اظہر کو گنے کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شوگر مل ایسو سی ایشن نے وفاقی حکومت کو ارسال کئے جانے والے خط میں لکھا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر گنے کی کرشنگ شروع کردی ہے لیکن ملک کے مختلف حصوں میں گنے کے کاشتکاروں نے ابھی تک فصل کی کٹائی شروع نہیں کی۔خط میں کہا گیا ہے کہ گنے کے کاشتکار مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے گنا حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اس صورتحال میں کرشنگ یونٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، کین کمشنر اور کاشتکاروں کے ذریعے مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے تا کہ مقرر کردہ قیمت پر شوگر ملوں کو گنے کی فراہمی کی جاسکے۔
 نے گنے کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا 

مزید :

صفحہ آخر -