مرید کے، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2محنت کش جاں بحق، 3شدید زخمی 

مرید کے، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2محنت کش جاں بحق، 3شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کالاشاہ کاکو(نمائندہ پاکستان) مریدکے شیخوپورہ روڈ پر ٹرک ڈرائیور نے پانچ موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل دیا۔دو محنت کش موقع پر جاں بحق تین شدید زخمی ہوگئے۔تین شدید زخمیوں کو ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچادیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں لاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں دو کا حالت نازک بیان کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز مقامی فیکٹری سے چھٹی کر کے گھر واپس آنیوالے پانچ محنت کشوں کو ایک ٹرک ڈرائیور نے 28چک کے قریب بری طرح کچل دیا۔ جس کے نتیجہ میں سلمان جو مریدکے ٹمبر مارکیٹ کا رہائشی ہے اور ایک نامعلوم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمیوں کو ریسکیو1122نے ٹی ایچ کیو سے ابتدائی طبی امداد کے بعد میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا جہاں دو کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے گاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
 جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -