شیخوپورہ، شوہر نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی 

  شیخوپورہ، شوہر نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر ...

  

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ رحمان گارڈن میں مبینہ نشئی شوہر نے اہلیہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرخود کشی کرلی ہاؤسنگ کالونی پولیس مصروف تفتیش،بتایا گیا ہے کہ چار بچوں کا نشئی باپ بل گاؤں سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اپنے سسرال میں رہائش پذیر تھا جسکی اہلیہ(م)لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی دو روز قبل شوہر نے اپنی بیوی سے پیسے مانگے تو دونوں کے درمیاں جھگڑا ہوگیا جس پر مشتعل شوہر نے رات کو اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کے بعد گولی مار کر مبینہ طور پر قتل کردیا اور خود بیوی کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس کو تشویشنا ک حالت میں ہاوسنگ کالونی پولیس نے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں طبی امداد کے بعد لاہور کے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیاہوگیا۔

اہلیہ قتل

مزید :

صفحہ آخر -