شیخوپورہ، پٹواری نے جعلسازی سے قیمتی اراضی چائے والے کو منتقل کر دی 

شیخوپورہ، پٹواری نے جعلسازی سے قیمتی اراضی چائے والے کو منتقل کر دی 

  

 شیخوپورہ(سلمان ارشد شیخ سے)سندھ کے قلفی والے کی طرح شیخوپورہ میں ٹیبل بوائے کے نام پر کروڑوں روپے کی زمینیں لگانے والے پٹواری کے پرائیویٹ ملازم عباس رحمانی کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بارے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چوہدری ناصر چٹھہ نے بتایا ہے کہ ملزم نے پٹواری محمد امین اورقانون گو واجد شاہ کے ساتھ ملکر تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری زمان بھنڈر کے بیٹے نذر عباس بھنڈر کی اراضی کا فراڈ کیا، نذر عباس بھنڈر کی کروڑوں روپے مالیت کی 5 کنال 19 مرلے اراضی عباس رحمانی نے ریکارڈ بدل کر پٹوارخانے میں چائے لانے والے لڑکے سجاد نبی کے نام ٹرانسفر کر دی،اس اراضی میں سے ساڑھے گیارہ مرلے اراضی دو افراد محمد صادق اور شہباز علی کو فروخت کر دی گئی، دونوں افراد کے نام زمین کی رجسٹریاں ہونے پر نذر عباس کو اپنی زمین کے فراڈ کا پتہ چلا جنہوں نے فوری طور پر محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپور ہ کو تحریری درخواست دیدی جس پر کارروائی کرتے ہوئے عباس رحمانی کو گرفتار کرلیا گیا، اراضی کا سکینڈل نیب کو ٹرانسفر کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -