سندھ کا پیاز کی برآمدات پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ 

      سندھ کا پیاز کی برآمدات پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاق سے پیاز کی بیرون ملک بر آمد پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق پیاز کی برآمد پر پابندی ختم کرے اور درآمد پر عارضی پابندی لگائے۔صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سب سے زیادہ پیاز کی پیداوار سندھ میں ہے۔وفاق ایکسپورٹ سے فوری طور پر پابندی ہٹائے اورامپورٹ پر پابندی لگائے۔سندھ میں اس سال بمپر کراپ متوقع ہے۔سندھ میں 56 ہزار ہیکڑرز پر پیاز کاشت کی گئی ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سال سندھ میں 7 لاکھ 60 ہزار ٹن پیاز کی پیداوار متوقع ہے۔ صوبے کی کھپت 5 لاکھ 63 ہزار ٹن ہے۔ سندھ میں ایک لاکھ 97 ہزار ٹن پیاز کھپت سے زیادہ پیدا ہوگا، پورے ملک میں ایک لاکھ 51 ہزار 636 ہیکٹرز پر پیاز کی فصل لگی ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ رواں سیزن میں ملک میں 21لاکھ 12ہزار 894 ٹن پیداوار متوقع ہے، وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی زرعی معیشیت تباہی کے دہانے پر ہے، وفاق ہمیشہ الٹے کام کرتا ہے,جب ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو امپورٹ کرتا ہے،جب درآمد کرنے کی ضرورت تھی تو خاموش تماشا دیکھتا رہا۔وزیرزراعت نے کہا کہ وفاق ایران اور افغانستان سے پیاز منگوا رہا ہے۔ باقی ایکسپورٹ سے پابندی نہیں ہٹارہا۔پیاز امپورٹ ہونے کی وجہ سے ملکی کاشتکاروں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔آلو ایکسپورٹ ہورہا ہے تو پیاز پر پابندی کیوں؟

مزید :

صفحہ آخر -