ہمدرد یونی ورسٹی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

  ہمدرد یونی ورسٹی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہمدرد یونی ورسٹی کے زیر اہتمام HEC انٹر ورسٹی زون "G"کرکٹ ٹورنامنٹ۔ کا افتتاح HEC کے اسپورٹس ڈویژن کے انچارج جاوید علی میمن نے کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کراچی کی 12 جامعات کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں کراچی یونی ورسٹی، این ای ڈی یونی ورسٹی، آئی بی اے، اقرا یونی ورسٹی، انسٹی ٹیوٹ اوف بزنس مینجمنٹ، علما(ILMA) ذیبسٹ(ZABIST) دیوان، پیمسٹ، پی اے ایف کائٹ (PAF, KIET) اور سرسید یونی ورسٹی شامل ہیں۔اس موقع پر ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدشبیب الحسن، رجسٹرار پرویز احمد میمن،ڈائریکٹر اسپورٹس شاہ میر خٹک کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔  ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدشبیب الحسن نے کہا کہ COVID19 کے باعث طلبہ ذہنی دباو کا شکار ہوگئے تھے۔ اس ٹورنامنٹ سے انہیں ذہنی و جسمانی آسودگی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں مکمل گورنمنٹ کے جاری کردہ SOPs  کا خیال رکھتے ہوئیاس کا انعقاد کا اہتمام کیا۔اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہمدرد یونی ورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ اوف بزنس مینجمنٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے ہمدرد یونی ورسٹی کی ٹیم نے کوالیفائی کیا بالترتیب دوسرا،  تیسرا  اور چوتھا میچ دیوان اور سرسید انجینئرنگ یونی ورسٹی، علما اور پی اے ایف کے درمیان کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کراچی یونی ورسٹی اور اقرا یونی ورسٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے کراچی یونی ورسٹی کی ٹیم نے جیت لیاجبکہ اس ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ہمدرد یونی ورسٹی اور این ای ڈی کے درمیان ہوا۔ جسے ہمدرد یونی ورسٹی نے باآسانی کوالیفائی کر لیا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل۔نومبر  کو بیت الحکمہ ہمدرد یونی ورسٹی کے گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -