علامہ خادم رضوی تحفظ ختم نبوت کے عظیم سپاہی تھے،محمد فیصل

علامہ خادم رضوی تحفظ ختم نبوت کے عظیم سپاہی تھے،محمد فیصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد فیصل نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔وہ تحفظ ختم نبوتﷺ کے ایک عظیم سپاہی بن کر سامنے آئے تھے۔جمعہ کو جاری تعزیتی بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی دینی اور علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔انہوں نے اپنے آپ کو تحفظ ختم نبوت ﷺ کا سچا سپاہی ثابت کیا تھا۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پورا نہیں ہوسکے گا۔محمد فیصل نے علامہ خادم حسین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -