پاکستان کی نوجوان نسل میں بڑی صلاحیت ہے،محمد حسین محنتی

  پاکستان کی نوجوان نسل میں بڑی صلاحیت ہے،محمد حسین محنتی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اورآج کی نوجوان نسل امید پاکستان ہے۔پاکستان کی نوجوان نسل میں بڑی صلاحیت ہے اس کی صلاحیتون کی صحیح نشونما اورمثبت استعمال سے ملک مسائل سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے زیراہتمام پی ایف میوزم میں آل کراچی کمیٹیشن تقریب سے اختتامی خطاب کے دوران کیا،الائنس کے چیرمین علیم قریشی،جنرل سیکرٹری حنیف جدون نے بھی خطاب کیا۔صوبائی امیر نے تقریب کو خوش آئندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ کورونا وباکی باعث بڑا عرصہ اسکول بندرہے الائنس کی جانب سے کراچی کی سطح پر سیرت النبی ﷺ،تحریر،تقریر،قرائت،نعت وکوئزکے مقابلہ جات سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقعہ ملے گا۔اس حوالے سے علیم قریشی و حنیف جدون سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔قبل ازیں مہمان خصوصی کی استقبال اورسندھ کاروایتی تحفہ اجرک ٹوپی اورشیلڈبھی پیش کی گئی۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے ہمارے تمام مسائل اور پریشانیوں کا حل خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرنے میں ہے۔اس لئے طلبہ و طالبات کو اس پیغام سے اس قسم کے تقریری اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معلومات کے مقابلوں کا انعقاد عظیم کام ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -