چھوٹے کاشتکاروں کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی تیار، حسین جہانیاں گردیزی  

چھوٹے کاشتکاروں کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی تیار، حسین جہانیاں گردیزی  

  

 خانیوال،بٹہ کوٹ، اڈا جھلار مدینہ(سپیشل رپورٹرر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت زراعت کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، زراعت کی بہتری کے موثر حکمت عملی اختیار (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

کی گئی ہے، چھوٹے کاشتکاروں کی بہتری کے لئے ٹھوس اقداما ت اٹھائیے جارہے ہیں،زرعی آلات بیجوں کی خرید کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ان خیالا ت کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردزی نے گزشتہ روز زیادہ”گندم اگاؤ مہم“ کے سلسلہ میں محکمہ زراعت اور اینگرو فرٹیلائزر کے زیر اہتمام ٹی ایم اے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  صوبائی وزیر زراعت نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امسال صوبہ میں 1کروڑ62لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے صوبہ میں گندم کی 2کروڑ میٹرک ٹن پیداوار حاصل کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے 12 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی منتخب اقسام کے تصدیق شدہ بیج پر1200روپے فی بیگ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے مختلف فصلات کی لاگت کاشت میں کمی کیلئے کھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ دھان کے وڈھوں میں گندم کی کاشت کیلئے 500 رائس شریڈر اور500 ہیپی سیڈرز کی خرید پر 80فیصد سبسڈی فراہم کئے جارہے ہیں مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے یہ سب اقدامات زراعت کی ترقی کے لئے اٹھائے جارہے ہیں،تقریب میں ڈی جی زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی، اے ایس پی نوشیروان چانڈیوں، ڈائریکٹر واٹرمینجمنٹ ظفر اللہ سندھو،ہیڈ آر اینڈ ڈی اینگرو فرٹیلائزرمحمد آصف، افسران زراعت، کاشتکاروں کی بڑی تعدد نے شرکت کی-

زراعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -