کرپٹ اہلکاروں کو سخت احتساب کاسامنا کرنا پڑ ے گا، ایڈیشنل آئی جی 

  کرپٹ اہلکاروں کو سخت احتساب کاسامنا کرنا پڑ ے گا، ایڈیشنل آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ وردی کو طاقت سمجھ کر  کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں کو  سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تھانے اپنی شکایات لیکر آنیوالے  مظلوم  عوام کا رب کریم کی ذات کے بعد پولیس ہی انصاف کی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
 فراہمی کا ذریعہ ہوتا ہے اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرکے دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے پولیس ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اردل روم میں جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کی محکمانہ سزاؤں پر اپیلوں کی سماعت کی گئی۔پی ایس ٹو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس زمان خان قیصرانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے اردل روم کے دوران متعدد پولیس ملازمین کی سزاؤں میں ریلیف بھی  فراہم کیا اور کہا کہ پولیس کارکردگی میں اضافے کیلئے سخت احتسابی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاکہ بطور ڈسپلن فورس محکمے کی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اردل روم صرف محکمانہ سزاؤں کیلئے محدود نہیں بلکہ پولیس ملازمین کے مسائل کی شنوائی کا بھی پلیٹ فارم ہے تاکہ انکے جائز مسائل حل کرکے  فورس کے  مورال میں اضافہ کیا جاسکے۔۔ایڈینشل انسپکٹر جنرل پولیس نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کو حکومت پنجاب کی جانب سے مثبت پولیسنگ کیلئے  مکمل اختیارات فراہم کئے گئے ہیں اس ضمن میں جنوبی پنجاب میں جرائم کے خلاف بھرپور جنگ جاری ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار وردی کو طاقت سمجھنے کے بجائے اسکو عوام کی خدمت کا مشن سمجھیں اور محکمے کا نام روشن کریں بصورت دیگر انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے اہلکاروں کو سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے 20 سے زائد کیسز کی سماعت کرتے ہوئے مختلف احکامات جاری کئے۔
ایڈیشنل آئی جی