مظفرگڑھ: تفتیشی افسروں میں براہ  راست فنڈز تقسیم کرنیکی تقریب   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی پی او اور دیگر  افسروں کی شرکت، یادگاری شیلڈز تقسیم

  مظفرگڑھ: تفتیشی افسروں میں براہ  راست فنڈز تقسیم کرنیکی تقریب   ڈسٹرکٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر)ڈی پی او محمد حسن اقبال کیطرف سے ڈی پی او دفتر مظفرگڑھ میں تفتیشی افسران میں تفتیشی فنڈز کی براہ راست تقسیم اور دو ماہ میں ریٹائرڈ ہو جانے والے پولیس افسران میں یادگاری شیلڈ اور(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 اعزاز دینے کیلئے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، قانون نافذ کرنے والے دیگر افسران اور مظفرگڑھ کے میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، تقریب کے آغاز سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، تقریب کا باقاعدہ آغاز سب انسپکٹر قاری محمد شبیر نے کیا اور کانسٹیبل جمیل حیدر نے ہدیہ نعت پیش کیا، تفتیشی افسران میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال اور ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان کے ہمراہ 15 لاکھ روپے کے چیک اور ویلفیئر فنڈ کے 10 لاکھ روپے پولیس افسران میں تقسیم کیئے جبکہ ریٹائرڈ ہو جانے والے پولیس ملازمان میں ڈسٹرکٹ ایڈ سیشن جج  مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ نے یادگاری شیلڈ دیں، ریٹائرڈ ملازمین نے پروقار تقریب کے انعقاد اور عزت افزائی  پر ڈی پی او محمد حسن اقبال کا خصوصی شکریہ ادا کیا، صدر پریس کلب نعیم احمد خان نے تفتیشی فنڈز کی براہ راست تقسیم کے ٹرینڈ سیٹ کرنے پر ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مشکور ہیں کہ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ صاحب نے خصوصی وقت دیا اور چالان کی تکمیل میں خصوصی دلچسپی لینے پر بھی شکریہ ادا کیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تفتیشی فنڈز اور انعامات کی تقسیم تفتیشی افسران کی خدمات کا اعتراف ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کی حوصلہ افزائی ڈی پی او محمد حسن اقبال کا قابل تحسین اقدام ہے۔
حسن اقبال