درستی کتابوں کی اشاعت،بلیک  لسٹ ادارے پھر کوالیفائیڈ

    درستی کتابوں کی اشاعت،بلیک  لسٹ ادارے پھر کوالیفائیڈ

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی اشاعت کیلئے بلیک لسٹ اداروں کو کوالیفائیڈ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 پبلشرز کو سال کے آغاز میں بلیک لسٹ کیا تھا،اور پبلشرز کو جرمانے عائد کرنے کے بعد بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔اب بلیک لسٹ پبلشرز کو خلاف ضابطہ پانچ ارب روپے مالیت کے ٹینڈرز میں شامل کر لیا گیا ہے اور انھیں پری کوالیفی کیشن ٹینڈرز کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب میں انکوائری بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔مزید یہ کہ دوسری جانب ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام نے کہا ہے  کہ پبلشرز کیخلاف انکوائری کا آغاز حقائق کے برعکس کیا گیا تھا، اور پبلشرز کی وجہ سے بورڈ کو کسی بھی مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بورڈ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو انکوائری ختم کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور اینٹی کرپشن کی تحویل میں پبلشرز کا جو ریکارڈموجود ہے وہ بھی واپس مانگا گیا ہے۔

اشاعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -